چیچہ وطنی سے منتخب سابقہ ایم پی اے صمصام بخاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
صمصام بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پر تشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتا، نا ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔صمصام بخاری کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے موقع پر عون چودھری ،ملک نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔