ساہیوال ڈویژن میں بارش کا پانی سٹور کرنے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری

You are currently viewing ساہیوال ڈویژن میں بارش کا پانی سٹور کرنے کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ساہیوال ڈویژن میں بارش کا پانی سٹور کرنے کے 50 کنویں بنانے کی منظوری دے دی ہے

اور 17کروڑ 17لاکھ روپے کی لاگت سے ساہیوال میں 9کنویں جن میں 5فریدیہ پارک، 3کنعان پارک اور ایک نواز شریف پارک میں تعمیر کیا جائے گا

چیچہ وطنی میں 7، پاک پتن میں 3، عارف والا میں 9، اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں 8، 8 اور دیپالپور میں 6 کنویں بنائے جائیں گے