راوی سپورٹس کلب
راوی سپورٹس کلب میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے زیر انتطام 19 کنال 14 مرلے پر مشتمل جگہ ہے جس میں سے کچھ جگہ گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول نمبر 6 کو دی گئی ہے۔ 1990-91 کے ریکارڈ کے مطابق راوی سپورٹس کلب ایک پرائیوٹ سپورٹس کلب ہے، یہ کلب میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کی کرایہ دار ہے۔ راوی سپورٹس کلب کے قواعد و ضوابط کے مطابق میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے سربراہ روای سپورٹس کلب کے صدر ہوں گے۔ ممبران کلب رائے سے سیکرٹری کلب کا چناو کرتے ہیں۔ راوی سپورٹس کلب کے انتظامی اور مالی معاملات صدر اور سیکرٹری کے ذمہ ہوتے ہیں
ماضی میں راوی سپورٹس کلب ادبی سر گرمیوں کا گہوارہ رہا ہے۔ ملک کے نامور ادیب، دانشور اور شعراء کرام چیچہ وطنی کے اس کلب کو شرف مہمانی بخش چکے ہیں ۔ چیچہ وطنی کی تاریخ کا ایک بہت بڑا مشاعرہ 2000ء میں اس کلب میں کروایا گیا جس کی صدارت قمر رضا شہزاد نے کی اور وصی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ ایک اور مشاعرے میں امجد اسلام امجد اور احمد فراز نے شرکت کی ۔ معروف شاعر ادریس قمر کے تعزیتی ریفرنس کئی کتابوں کی تقریب رونمائی اور فیض احمد فیض مرحوم کی پہلی برسی کے انعقاد کا شرف بھی راوی سپورٹس کلب کے حصہ میں آیا۔